ETV Bharat / city

شملہ: مسلسل برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند - مسلسل برف باری

شملہ کے بالائی علاقوں میں گذشتہ رات سے مسلسل برف باری کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور محکمہ موسمیات نے آج کے لیے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔

roads-closed-due-to-continuous-snowfall-in-shimla
مسلسل برف باری کی وجی سے سڑکیں بند
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 6:04 PM IST

شملہ کے بالائی علاقوں میں گذشتہ رات سے مسلسل برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے کھڑکی، کھڑاپتھر اور نارکنڈا کی سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ کفری اور مسوبرا میں ہلکی برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں تو کھلی ہیں لیکن پھسلن برقرار ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے نارکنڈہ اور کھڈاپتھر میں سڑکیں کھولنے کے لیے مشینری قائم کی گئی ہے جس کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت شروع ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کے لیے اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، صبح سے ہی دارالحکومت میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں اور آج بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ رات کے وقت ہونے والی بارش اور برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ رات ریاست کے کئی حصوں میں بارش اور برف باری ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کافی کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں کے متعدد حصوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے ساتھ برف باری کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.