ETV Bharat / city

دوسری شادی کی مخالفت پر تین طلاق

author img

By

Published : Dec 12, 2019, 10:56 PM IST

متاثرہ خاتون نے جب اپنے شوہر سے دوسری شادی نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے لگی اور اس کی مخالفت کرنے لگی تو شوہر نے اسے تین طلاق دے کر گھر سے بے دخل کردیا۔

devband
کوتوالی دیوبند

سہارنپور کے علاقے دیوبند میں شوہر نے 21 برس بعد تین طلاق دے کر اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کی ہے اور اس کی مخالفت کرنے پر اسے تین طلاق دے دی۔

متأثرہ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے اسے مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت دی جس کی وجہ سے اس کے بھوکے مرنے کے دن آگئے۔

متأثرہ کا بیان

متاثرہ نے کہا کہ اس کی کوئی اولاد نہیں ہے اور ایک لڑکی کو اس نے گود لے لیا اور وہ لڑکی بھی اب 13 برس کی ہوچکی ہے، دوسری شادی کی مخالفت کرنے پر شوہر نے ایک جھٹکے میں تین طلاق دے کر 21 برس پرانہ رشتہ ختم کردیا۔

متاثرہ نے مزید بتایا کہ اسے اور اس کی بچی کو اس کے شوہر سے جان کا خطرہ ہے۔ تحریر کی بنیاد پر پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Intro:اینکر 

سہارنپور 

سہارنپور کے علاقے دیوبند میں ،بھلے ہی تین طلاق پر ملک میں قانون بن گیا ہو ، لیکن اس کے باوجود تین طلاق کے معاملات میں مستقل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Body:دیوبند میں ایک بار پھرتین طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے ، یہاں ایک معاملے میں شوہر نے تین طلاق دینے کے بعد 21 سال بعد اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیا ، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کی ہے اور اس کی مخالفت کرنے پر اسے تین طلاق دے دی۔ یہ بھی الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے اسے مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت دی اور کھانا نہیں دیا ، جس کی وجہ سے اس کے بھوکے مرنے کے دن آگئے، ویڈیو میں متاثرہ نے کہاکہ اس کے کوئی اولاد نہیں ہے، ایک لڑکی کو اس نے گود لے لیا اور وہ لڑکی بھی اب 13 سال کی ہو چکی ہے، دوسری شادی کی مخالفت کرنے پر شوہر نے ایک جھٹکے میں تین طلاق دے کر 21 سال پرانہ رشتہ ختم کردیا، متاثرہ نے بتایاکہ اسے اور اس کی بچی کو اس کے شوہر سے جان کا خطرہ ہے، تحریر کی بنیاد پر پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Conclusion:بائٹ:1 صوبیا زید(متاثرہ خاتون)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.