ETV Bharat / city

ہاتھرس واقعہ کو لے کر والمیکی سماج نے حکومت کے خلاف کیا مظاہرہ - یوگی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ

گزشتہ دنوں ہاتھرس میں والمیکی سماج سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد درندوں نے بے رحمی سے زد و کوب کیا جس کے بعد گزشتہ دو روز قبل علاج کے دوران لڑکی کی موت واقع ہو جانے سے پورے اترپردیش میں ملزمان کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

The Valmiki community protested against the government over the Hathras incident
ہاتھرس واقعہ کو لے کر والمیکی سماج نے حکومت کے خلاف کیا مظاہرہ
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 8:05 PM IST

اسی سلسلہ میں آج ہاتھرس کے اس واقعہ سے مایوس والمیکی سماج کے مرد و خواتین نے سڑکوں پر اتر کر اترپردیش حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ دیوبند کے والمیکی سماج کے لوگ ایک جگہ جمع ہوئے اور اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں میں تختیاں اور بینر لے کر جی ٹی روڈ پر یوگی اور مودی کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اب غنڈہ گردی نہیں چلنے دی جائے گی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یوگی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ والمیکی سماج کے مظاہرے کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.