ETV Bharat / city

مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

کووڈ-19 کے خاتمہ کے لئے پورے ملک میں جاری کووڈ 19-ویکسینیشن مہم میں شمولیت کی غرض سے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و عالمی شہرت یافتہ عالم دین مفتی ابوالقاسم نعمانی نے پیر کے روز کورونا ٹیکہ لگوایا۔

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 8:55 PM IST

مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوایا

اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ممکنہ طریقوں کو استعمال کیا جائے اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر بدستور عمل کیا جائے۔

مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا
عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی کے ہمراہ دیوبند کے سرکاری ہسپتال پہنچے اور انہوں نے کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے بچاﺅ کے لئے ٹیکہ لگوایا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' اس مہلک وبا سے بچانے کے لئے ملک کی عوام کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری طور پر انہیں کووڈ-19سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لینے کے لئے کہا گیا تھا ،اس لئے انہوں نے از خود سرکاری ہسپتال پہنچ کر ٹیکہ لگوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' مذکورہ ویکسین سے متعلق بہت ساری افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، لیکن ابھی تک کوئی ایسی بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ جس کے سبب کورونا ویکسین ٹیکہ لگوانے میں کوئی قباحت ہو۔

انہوں نے کہا کہ' اس ویکسین کو لگوانا نہ لگوانا ہر ایک شخص کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے، لیکن ہم عوام سے یہی اپیل کرتے ہیں کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے بچاﺅ کے لئے ہر ممکنہ طریقے اپنائے جائیں اور ماسک لگانے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کا ضروری خیال رکھا جائے، تاکہ اس مہلک وبا کو ختم کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ پیر کے دن دیوبند کے ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ، بی جے پی کے میڈیکل سیل کے ضلع کنوینر ڈاکٹر سکھ پال سنگھ نے بھی سرکاری ہسپتال پہنچ کر ویکسین کی پہلی خوراک لی اور علاقہ کے تمام معمر افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی اس ٹیکہ کاری مہم میں شامل ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.