ETV Bharat / city

کانگریس پارٹی نے موجودہ حکومت کے خلاف شروع کی پد یاترا - پد یاترا

اتر پردیش کے سہارنپور میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مرکزی اور ریاستی سرکار کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر ضلع صدر چودھری مظفر علی نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو عوام جلد سبق سیکھائے گی۔

up_shp_congress_vis & bite_upur10002
sd
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 4:45 AM IST

اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سبھی سیاسی جماعتیں تیاری میں لگ گئی ہیں۔ ایک طرف جہاں راشٹریہ لوک دل نیائے یاترا نکال رہی ہے تو اب کانگریس پارٹی نے بی جے پی گدی چھوڑو مہم شروع کی ہے، جس کا آغاز آج کردیا گیا ہے۔ سہارنپور میں اس کا آغاز گھنٹہ گھر پر شہید بھگت سنگھ کے مجسمہ پر سے کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر چودھری مظفر علی نے بتایا کہ ضلع کی سبھی اسمبلی حلقہ میں کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے، آج مہم کا آغاز کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی اور شہر کے صدر ورون شرما نے گھنٹہ گھر پر واقع شہید بھگت سنگھ اسمارک پر گل پوشی کر کے کیا گیا۔

چودھری مظفر علی نے بتایا کہ یہ مہم سہارنپور ضلع میں چار روز چلے گی۔ ہر ضلع میں پدیاتر ا نکالی جائے گی۔ یہ پروگرام دیوبند گنگوہ، رام پور اسمبلی حلقوں میں شروع کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بہٹ میں بھی یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اعظم خان کی صحتیابی اور رہائی کے لیے اجمیر درگاہ پر دعا

انہوں نے بتایا کہ 10اگست کو بہٹ 11 اگست کو نکوڑ اور 12 اگست کو سہارنپور دیہات اور سہارنپور شہر علاقہ میں پد یاترا نکالی جائے گی۔ اس پد یاترا کے ذریعہ موجودہ حکومت میں خواتین کے خلاف ہورہے جرائم، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف عوام کو بیدار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.