ETV Bharat / city

بی جے پی حکومت کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

سہارنپور میں سماجوادی پارٹی کے بانی رکن جنیشور پرساد کی جینتی کے موقع پر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کارکنوں نے سائیکل ریلی نکال کر ریاستی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

بی جے پی حکومت کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
بی جے پی حکومت کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 5:12 PM IST

اترپردیش کے دیوبند میں بھی سماجوادی کارکنان نے سائیکل ریلی کے دوران صوبہ میں لاقانونیت، خواتین کا استحصال، بے روزگاری، نئے زرعی قوانین، مہنگائی، تعلیمی نظام کی حالت کے خلاف اور سینئر رہنما محمد اعظم خاں کی جیل سے رہائی و فرضی مقدمات واپس لینے جیسے مطالبات پر مرکزی و صوبائی حکومتوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرکے اور غصہ کا اظہار کیا گیا۔

بی جے پی حکومت کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرہ کے دوران طبی سہولیات کو بہتر بنانے اور پیٹرول و ڈیژل کی قیمتوں میں کمی لانے کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔ دیوبند میں سماجوادی پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ سائیکل ریلی نکالی۔

دارالعلوم دیوبند سے سائیکل ریلی نکالی گئی جسے حلقہ اسمبلی انچارج و سابق رکن اسمبلی معاویہ علی نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ سائیکل ریلی ابوالبرکات، سرسٹہ بازار، مین بازار، تانگہ اسٹینڈ، بھائیلہ روڈ سے خانقاہ ہوتے ہوئے واپس دیوان گیٹ پہنچی۔ اس دوران کارکنان نے جم کر بی جے پی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔

اس موقع پر اعظم خان کی رہائی کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے سابق صوبائی سکریٹری اسعد جمال فیضی نے کہاکہ یوگی حکومت مذہبی نفرت پھیلاکر اقتدار حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہے۔ یوجن سبھا کے صوبائی سکریٹری عمران چودھری نے کہاکہ عوام نے یوگی حکومت کو 2022 میں اکھاڑ پھینکنے کا من بنا لیا ہے جبکہ کارکنوں کو چاہئے کہ وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو پارٹی کی پالیسیوں سے واقف کروائیں۔

میڈیکل سیل کے ضلع صدر ڈاکٹر راجیش شرما نے اعظم خاں کی رہائی اور نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یوجن سبھا کے ضلع صدر امت گوجر نے کہا کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری کو بھلادیا ہے جبکہ جھوٹے وعدوں کے سہارے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ عوام حکومت کے جھوٹے وعدوں کی حقیقت سے واقف ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رامپور: سماجوادی پارٹی نےسائکل ریلی نکالی

سہارنپور میں رکن اسمبلی سنجے گرگ اور بہٹ میں سابق رکن اسمبلی عمر علی خاں کی قیادت میں سائیکل ریلی نکالی گئی اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.