ایس ایس دنیش کمار پی نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس کو اس پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہئے، ورنہ متعلقہ پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تھانہ دیوس کے موقعے پر دیوبند کوتوالی میں کپتان نے زیر التواء درخواستوں پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ کام میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں جائے گی، اور اگر کوئی پولیس اہلکار اپنی ذمہ داری میں لاپرواہی کرے گا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ انھیں خواتین کی اراضی اور جھگڑوں سے متعلق پانچ شکایات موصول ہوئی ہیں، اور سبھی پر فوری کارروائی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
صحافیوں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دیوبند کے مشہور ڈاکٹر سے رنگداری مانگنے کے معاملے میں متاثرہ ڈاکٹر کی شکایت پر فوری مقدمہ درج کیا گیا ہے، اوراس سلسلے میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں مجموعی طور پر چار افراد قصوروار پائے گئے ہیں، جو ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں، انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ عوامی پریشانی کو ترجیحی طور پر حل کیا جاےگا۔
ساتھ ہی تمام پولیس اہلکاروں کو تھانہ آنے والے ہر متاثرہ شخص کو فوری امداد فراہم کرنے کے احکامات دیے، اور کہا ہے کہ وقت وقت پر وہ خود بھی تھانہ کا معائنہ کرتے رہیں گے۔