ڈاکٹر انل نوسران کا دیوبند پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انل نے شادی سے قبل لڑکا اور لڑکی کا ایچ آئی وی ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خاندانی صحت کی فکر کرنی چاہئے۔
ڈاکٹر انل اسی مقصد کے تحت قبل ازیں پانچ مرتبہ سیکل پر سفر کرچکے ہیں۔
آج صبح ڈاکٹر انل کا جی ٹی روڈ پر واقع انفنٹی انسٹی ٹیوٹ میں ایل آئی یو انسپکٹر اروند کمار چہل کی قیادت میں خیرمقدم کیاگیا۔