ETV Bharat / city

دیوبند: خواتین کی حفاظت اور بیداری کے لیے ریلی - دیوبند کوتوالی

اتر پردیش حکومت کی جانب سے خواتین کی حفاظت کے لیے ریاست بھر میں چلائے جارہے مشن 'ناری شکتی ابھیان' کا آغاز دیوبند کے رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا۔ اس دوران پولیس کی جانب سے شہر میں بیداری ریلی نکالی گئی۔

deoband
deoband
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 10:07 AM IST

دیوبند کوتوالی احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں دیوبند کے بی جے پی رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ خواتین کی حفاظت اور انہیں بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ قانون و نظم و نسق کی معلومات دینے کا ہدف متعین کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔

خواتین کی حفاظت اور بیداری کے لیے ریلی

اس پروگرام کا مقصد خواتین کو حکومت کی جانب سے بنائے گئے قوانین اور ان کی حفاظت کی مکمل معلومات دینا ہے۔

سی او رجنیش اُپادھیائے اور تھانہ انچارج اشوک کمار سولنکی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے شروع کی گئی یہ مہم قابل تعریف ہے اور اسے پولیس انتظامیہ پوری مستعدی کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود مختار بنانا اور انہیں تحفظ فراہم کرنا پولیس انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کو کسی قسم کے خوف میں نہیں رہنا چاہیے، ان کی حفاظت کے لیے ہم لوگ ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

خواتین تھانہ انچارج کرونا چودھری نے خواتین کی حفاظت اور قانون کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 'خواتین کیحفاظت ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ اگر خواتین کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی در پیش آتی ہے تو انہیں بے خوف ہوکر اس کامقابلہ کرنا چاہیے اور اس کی اطلاع فوراً پولیس کو دی جائے تاکہ وقت رہتے ہوئے ان کی حفاظت کی جاسکے۔

اس مہم کے تحت پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ریلی بھی نکالی گئی اور لوگوں کو خواتین کی حفاظت اور ان کی طاقت کے تئیں بیدار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.