ETV Bharat / city

Badruddin Ajmal on UP Assembly Result: ''بی جے پی کی جیت کے لئے اپوزیشن ذمہ دار''

اترپردیدش سمیت دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی جیت پر رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ اس کے لئے اپوزییشن ذمہ دار ہیں، اس کے لئے ای وی ایم مشین کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے The EVM machine cannot be blamed for the BJP's victory۔

Badruddin Ajmal on UP Assembly Result
Badruddin Ajmal on UP Assembly Result
author img

By

Published : Mar 15, 2022, 2:26 PM IST

سہارنپور: آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر مولانا بدالدین اجمل نے یوپی سمیت چار ریاستوں میں بی جے پی کی بڑی جیت کے لئے کانگریس اور اپوزیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ یہ اپوزیشن کی بڑی ناکامی ہے کہ کیونکہ وہ صحیح طریقہ سے عوام تک اپنی بات پہنچانے میں ناکام رہی ہے Badruddin Ajmal on UP Assembly Result۔

ویڈیو دیکھیے۔
دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کرنے پہنچے رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ اپنی ہار کے لئے ہر بار ای وی ایم کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے، کیونکہ ہار جیت کا فیصلہ ووٹر کرتے ہیں۔ عوام انہیں ووٹ دے رہی ہے اسلئے وہ جیت رہے ہیں، لیکن اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اپوزیشن جماعتیں عوام تک اپنی بات کو مؤثر انداز میں پہنچانے پوری طرح ناکام رہی ہیں اور یہی بی جے پی کی جیت کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی سب سے قدیم اور بڑی پارٹی کہاں کھڑی ہے، یوپی جیسی ریاست میں محض دو سیٹوں پر اکتفا کرنے والی کانگریس اور اپوزیشن کی یہ بڑی ناکامی ہے، اگر بہتر طور پر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو یہ مسلسل ناکامی کا سلسلہ آگے بھی جاری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس کی یہی کارکردگی جاری رہی تو 2024 کے نتائج بھی ہمارے سامنے ہیں۔

مولانا بدرالدین اجمل نے اکھلیش یادو کو مزید محنت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اور محنت کرنی چاہئے اور عوام کے درمیان بہتر طورپر اپنی بات پہنچانے اور عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ آگے کی تیاری کرنی چاہئے۔

یوپی میں مایاوتی کی کراری ہار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مولانابدرالدین اجمل نے کہاکہ تین مرتبہ کی صوبے کی وزیر اعلیٰ رہ چکی مایاوتی کا محض ایک سیٹ تک سمٹنا حیران کن ہے۔

مزید پڑھیں:

یوپی الیکشن میں اسدالدین اویسی کے حصہ لینے کے سوال کو ٹالتے ہوئے مولانابدرالدین اجمل نے کہاکہ یہ اپنا اپنا نصیب ہے کہ کس کو جیت ملتی اور کون ہارتا ہے۔

2024 کی تیاریوں کے سلسلہ میں مولانا بدالدین اجمل نے کہاکہ الیکشن آنے پر طے کیا جائیگا کہ کیا کرنا ہے، ہماری پارٹی ملک کی چھوٹی پارٹی ہے لیکن اگر عظیم اتحاد بنتا ہے تو ہم اس میں شامل رہے گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

badruddin
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.