ETV Bharat / city

دارالعلوم وقف میں آن لائن کلاسز جلد - دارالعلو م وقف دیوبند کے نائب مہتمم

عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا میں انسانی صحت کے ساتھ ساتھ معاشی، سماجی، تجارتی اور تعلیمی نظام کو زبردست متاثر کیاہے، جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے لیکن گزشتہ تقریباً چھ ماہ سے تعلیمی سلسلے بند ہیں جس کے سبب اب طلبہ واساتذہ کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی جدید طریقہ تعلیم (آن لائن تعلیم) کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔

دارالعلوم وقف میں آن لائن کلاسز جلد
دارالعلوم وقف میں آن لائن کلاسز جلد
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 12:50 AM IST

ایشیاء کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم وقف دیوبند نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس بابت دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عالمی سطح پر کورونا وائرس نے افزوں تر اثرات نے جملہ شعبہ ہائے حیات اور نظام زندگی کو متاثر کیاہے، حیات انسانی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں اس کے ضرر رساں اثرات محسوس نہ کئے جارہے ہوں۔

دارالعلوم وقف میں آن لائن کلاسز جلد
دارالعلوم وقف میں آن لائن کلاسز جلد

انہوں نے کہا کہ یقینی طورپر تعلیمی نظام بھی اس سے بیحد متاثر ہواہے اور تا ہنوز اس تعلق سے صورتحال غیر یقینی ہے، ظاہر ہے مذکورہ مضرات کے ساتھ طلبہ کے مستقبل کا تحفظ اور تعلیمی حرج کاتدارک مثبت حکومتی ہدایات اور ضابطہ قانونی کے اجراء اور نفاذ تک بجز آن لائن تعلیم کے ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی تناظر میں دارالعلوم وقف دیوبند نے یہ فیصلہ لیاہے کہ جب تک حکومتی ہدایات کا اجراء اور حسب معمول تعلیم کا نفاذ نہیں ہوجاتا اس وقت تک بذریعہ ویب سائٹ آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کی تفصیلات،ہدایات،طریقہ اور نظام کار سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

مولانا سفیان قاسمی نے بتایا کہ ادارہ کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات کی جانب طلبہ بطور خاص متوجہ رہیں۔

اس سلسلہ میں دارالعلو م وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی نے بتایاکہ ویب سائٹ پر آن لائن تعلیم کا سلسلہ بہت جلد شروع ہوجائے گا،فی الحال ویب سائٹ پر تعلیمی نظام کو منظم بنانے کے لئے کام جاری ہے،بہت جلد آن لائن تعلیم شروع کردی جائے گی،جس کے متعلق باقاعدہ اعلان جاری کیاجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.