ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کی ایک عدالت نے قتل کے پانچ ملزمین کو عمر قید کے ساتھ دس ہزار روپئے کے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
پراسی کیوشن کے مطابق دیوبند کوتوالی کے گاؤں امبیہٹا شیکھا میں 14 مارچ 2013 کو جبار، ارشاد، نثار، ہارون اور ذیشان نے آپسی رنجش میں نورحسن کے گھر میں گھس کر اسے گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
نورحسن کو نازک حالت میں ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ نور حسن کے بھائی نور علی نے ان سبھی کے خلاف دیوبند کوتوالی میں نامزد تحریر دی تھی۔
مزید پڑھیں: جھارکھنڈ کے لوہارڈاگا میں کرفیو نافذ
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈاکٹر راکیش نین نے اس معاملے کی سماعت کے بعد پانچوں ملزمین کو قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور دس ہزار روپئے بطور جرمانہ اداکرنے کی سزا سنائی ہے۔