کانپور کے مدرسہ قاسم العلوم اینڈ اکیڈمی میں ابوذر نام کے طالب علم نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کرکے مدرسہ اور والدین کا نام فخر سے اونچا کیا ہے۔ ابوذر اس مدرسہ کا پہلا حافظ قرآن ہے، جس نے چار سال کی مدت میں قرآن کے حفظ کو مکمل کیا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر علماء کرام نے خصوصی دعا کی نشست کا اہتمام کیا۔
مزید پڑھیں: نو ستمبر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اہم اور تاریخی دن
افغانستان: طالبان کی حکومت کے سینئر رہنماؤں کا مختصر تعارف
مدرسہ قاسم العلوم اینڈ اکیڈمی کا قیام تقریباً پانچ سال پہلے ہوا تھا، جس کا مقصد غریب اور نادار بچوں کو عربی اور اردو کی تعلیم دینا تھا لیکن الحمدللہ اس کی بنیاد مکتب سے شروع ہوکر اب مدرسہ کی شکل میں تبدیل ہوگئی ہے، اس مدرسہ میں بچے اب عربی اردو زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ کچھ بچے قرآن پاک کا حفظ بھی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔