بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس تعلق سے ضلع صدر نے کہا کہ 'بی جے پی کسانوں سے ڈری ہوئی ہے۔ اس لیے وہ کسانوں اور ان کے رہنماؤں پر حملہ کرا رہی ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان نے کہا کہ 'اس قسم کے واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر حکومت حملہ آوروں کو سخت سزا نہیں دیتی ہے تو بھارتی کسان یونین سڑکوں پر اتر کر ان کے خلاف احتجاج کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے اور اگر ممکن ہوا تو وہ خود ان ملزمون کو سزا دلانے کے لیے کام کریں گے، نیز انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'آنے والے انتخابات میں کسان بی جے پی کا مکمل بائیکاٹ کرے گے اورکسی بھی بی جے پی کارکن کو گاؤں میں گھسنے نہیں دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارتی کسان یونین کے ضلعی صدر چودھری چرن سنگھ، چودھری جگپال سنگھ منڈل صدر اور بھارتیہ کسان یونین کے دیگر کسان موجود تھے۔