ETV Bharat / city

گنے کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ - وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم بھیجا۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں بھارتیہ کسان یونین نے گنے کے کاشتکاروں کی پریشانیوں سے متعلق ایس ڈی ایم کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم بھیجا۔ میمورنڈم میں اس سیزن سے گنے کی قیمت 350 روپے فی کوئنٹل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

گنے کی قیمت 350 کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 6:40 PM IST

کسان یونین نے اوورلوڈ کے نام پر کسانوں کی پرچیاں کاٹنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایس ڈی ایم کے ذریعے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجے گئے ایک میمورنڈم میں کسانوں نے کہا کہ اس سیزن کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی حکومت نے ابھی تک گنےّ کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس کی وجہ سے گنے کی قیمتوں کو لیکر کسان تذبذب کا شکار ہیں۔

گنے کی قیمت 350 کرنے کا مطالبہ

میمورنڈم میں بھارتیہ کسان سنَگھ کے ریاستی کنوینر شیامویر تیاگی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں سے 350 روپے فی کوئنٹل گنا خریدے۔

شیام ویر تیاگی کا کہنا ہےکہ انہوں نے کاشت کاری کے ماہرین سے اور دیگر خرچ جوڈ کے دیکھا ہے۔ اس اعتبار سے گنے کی قیمت فی کنٹل 350 روپے آ رہی ہے۔

اس کے بعد کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیام ویر تیاگی نے کہا کہ ناگل کی بجاج شوگر مل کے ذریعہ اوورلوڈ کے نام پر کسانوں کے سالانہ کیلنڈر سے جو پرچیاں کاٹی جا رہی ہیں وہ غلط ہے۔ کسان سڑکوں پر اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

کسان یونیئن کے صوبائی صدر ٹھاکر ہرویر سنگھ نے کہا کہ ضلع کی شوگر ملوں پر گنے کی بقایا قیمت فورا کاشتکاروں کو دی جائے۔ گنے کی قیمت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسانوں کو 14 دن کے اندر دی جائے۔ ضلع صدر راہل تیاگی نے بجلی کی بڑھتی شرحوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت گھریلو صارفین اور کسانوں کے ٹیوب ویلوں پر لگائے جانے والے سرچارج کو معاف کرے۔

Intro:اینکر

سہارنپور

سہارنپور کے علاقے دیوبند میں بھارتیہ کسان سنَگھ نے گنےّ کے کاشتکاروں کی پریشانیوں سے متعلق ایس ڈی ایم کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم بھیجا،۔ میمورنڈم میںاس سیزن سے گنے کی قیمت 350 روپے فی کوئنٹل کرنے کی مانگ لی ہے۔

Body:یونین نے اوورلوڈ کے نام پر کسانوں کی پرچیاں کاٹنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایس ڈی ایم کے توسط سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجے گئے ایک میمورنڈم میں بھارتیہ کسان سنَگھ کے ریاستی کنوینر شیامویر تیاگی کی قیادت میں کسانوں نے کہا کہ اس سیزن کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی حکومت نے ابھی تک گنےّ کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس کی وجہ سے گنے کی قیمتوں کو لیکر کسان تذبذب کا شکار ہیں۔اس کے بعد کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیامویر تیاگی نے کہا کہ ناگل کی بجاج شوگر مل کے ذریعہ اوورلوڈ کے نام پر کسانوں کے سالانہ کیلنڈر سے جو پرچیاں کاٹی جارہی ہے وہ غلط ہے۔ کسان سڑکوں پر اس کے خلاف احتجاج کرینگے۔ تیاگی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سال گنے کی قیمت 350 روپے دی جائے۔ صوبائی صدر ٹھاکر ہرویر سنگھ نے کہا کہ ضلع کی شوگر ملوں پر گنے کی بقایا قیمت کاشتکاروں کو فوری دی جائے اور گنے کی قیمت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسانوں کو 14 دن کے اندر دی جائے۔ ضلع صدر راہل تیاگی نے بجلی کے بڑھتی شرحوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت گھریلو صارفین اور کسانوں کے ٹیوب ویلوں پر لگائے جانے والے سرچارج کو معاف کرے۔

Conclusion:بائٹ:1 شیام ویر تیاگی( کسان لیڈر)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.