ضلع سھارنپور کے گنگوہ روڑ پر واقع کمہر ھیڈا گاؤں میں 4 بچے کھیلتے کھیلتے پاس کے گاؤں بڈوی پہنچ گئے، کسی نے گاؤں میں اطلاع دی کہ گاؤں کے بچوں کو کسی نے اغوا کر لیا جس کے بعد گاؤں میں افراتفری مچ گئی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
مزید پڑھیں: نوئیڈا پولیس اور محکمہ ایکسائز کا فارم ہاؤس پر چھاپہ
موقع پر پہنچی پولیس نے فورا پاس کے سبھی گاؤں میں تلاش شروع کردی، پولیس نے پاس کے گاؤں بڈوی سے سبھی بچوں کو کھیلتے ہوئے برآمد کر لیا اور اہل خانہ کے سپرد کیا، گاؤں میں پھیلی بچوں کے اغوا کی جھوٹی افواہ سے ایک بار تو افراتفری مچ گئی تھی اور پولیس کے بھی پیروں تلے زمین کھسک گئی تھی، بچوں کے برآمد ہونے کے بعد پولیس اور اہل خانہ نے راحت کی سانس لی۔