ETV Bharat / city

عید الاضحی کی نماز اور مویشیوں کی خرید و فروخت سے متعلق پانچ نکاتی مکتوب

دارالعلوم دیوبند کے کارگزار مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی نے ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سنگھ کے توسط سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام ایک پانچ نکاتی میمورنڈم بھیجا ہے۔

Allow Namaz In Mosques On Bakrid: Darul Uloom Deoband
عید الاضحی کی نماز اور مویشیوں کی خرید و فروخت سے متعلق پانچ نکاتی مکتوب
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:49 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 6:48 PM IST

اشیاء کا عظیم دینی مرکز دارالعلوم دیوبند نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک پانچ نکاتی میمورنڈم بھیج کر مسلمانوں کا عظیم تہوار عیدالاضحی پر عیدگاہ میں نماز اداکرنے اور قربانی کے لیے مویشیوں کی خریدوفروخت کرنے سے متعلق اجازت اور واضح ہدایات جاری کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو

آج دارالعلوم دیوبند کے کارگزار مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سنگھ کے توسط سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام ایک پانچ نکاتی میمورنڈم بھیجا ہے۔

ارسال کیے گئے میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ اب عیدالاضحی کاتہوار بالکل نزدیک ہے چونکہ مذہب اسلام میں قربانی بہت بڑی عبادت ہے اور اس کا کوئی دوسرا متبادل بھی نہیں ہے۔ میمورنڈم میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ پورے ملک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مختلف قسم کی پابندیاں نافذ ہیں، اس لیے تہوار کی تیاری میں مسلمانوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے غیر اطمینان بخش حالات بنے ہوئے ہیں۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ عید الاضحی کے مد نظر تاریخ اور دنوں کے اعتبار سے سنیچر اور اتوار کے روز کا لاک ڈاﺅن ملتوی کیا جائے تاکہ عیدالاضحی کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ اس کے علاوہ عیدالاضحی کی نماز سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ عیدگاہ میں اداکرنے کی اجازت دی جائے۔'

کارگزار مہتمم نے کہا کہ' ان لاک کے باوجود بہت سے مقامات پر مویشیوں کے بازار لگانے کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی جارہی ہے اور قربانی کے لیے مویشیوں کولانے اور لے جانے والوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں اجازت کے ساتھ واضح ہدایات جاری کی جائیں۔'

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 31 کو

انھوں نے کہا کہ بازاروں، شاپنگ مالس، فیکٹریوں اور دیگر تجارتی مراکز کے طرز پر سوشل ڈسٹینسنگ کی شرط کے ساتھ تعداد کی پابندی کے بغیر مساجد میں پانچوں وقت کی نمازیں اداکرنے کی بھی اجازت دی جائے'۔

میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کے اس قدم سے ملک اور بیرون ملک میں اچھا پیغام جائے گا اور ریاست کا نام روشن ہوگا۔'

یاد رہے کہ عیدالاضحی کا تہوار تین دنوں تک منایاجاتا ہے۔ رواں برس شمسی تاریخ کے مطابق 31 جولائی یا یکم اگست سے تین دنوں تک یہ تہوار منایا جائے گا۔ لیکن اترپردیش کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس اور دیگر موسمی انفیکشن پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے ہر سنیچر اور اتوار لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا اعلان کیاگیاہے۔ ایسے میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مسلمانوں کو قربانی کے عظیم تہورا کومنانے میں بہت زیادہ دشواریوں کاسامناکرنا پڑےگا۔

مذکورہ تمام حالات، پابندیوں اور بندشوں کی وجہ سے مسلمانوں میں اضطرابی کیفیت کا ماحول ہے۔ لہٰذا ان تمام حالات کوذہن میں رکھتے ہوئے دارالعلوم دیوبند ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اس میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عیدالاضحی سے متعلق واضح ہدایات جاری کریں۔'

Last Updated : Jul 22, 2020, 6:48 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.