ETV Bharat / city

انعامی جرائم پیشہ گرفتار - criminal arrested

سہارنپور میں پولیس چیکنگ کے دوران جرائم پیشوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کرکے ایک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

criminal
criminal
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 12:22 PM IST

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں دیر رات پولیس کے ذریعے چیکنگ کے دوران ایک جرائم پیشہ گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پولیس دیر رات چیکنگ کر رہی تھی تبھی دور سے بائیک سوار دو آدمی سامنے سے آتے ہوئے دکھائی دیے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ ہڑبڑا کر دوسری جانب بھاگنے لگے۔ پولیس کو شک ہونے پر پولیس نے ان کا پیچھا کیا تو جرائم پیشوں کی بائیک سلپ ہوگئی اور بدمعاش وہیں گرپڑے اور پولیس پر فائرنگ کرنے لگے۔

پولیس کی جانب سے اپنی حفاظت میں کی گئی فائرنگ کے دوران ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا وہیں دوسرا جرائم پیشہ فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

راہل گاندھی اور راجیو بجاج کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟

زخمی جرائم پیشہ کو پولیس نے حراست میں لے کر ضلع اسپتال میں داخل کردیا ہے۔ وہیں دوسرے جرائم پیشہ کے لئے پولیسی کی جانب سے کومبنگ کی جارہی ہے۔ زخمی جرائم پیشہ گینگسٹر ایکٹ میں وانٹڈ چل رہا تھا اور اس پر 15000 کا انعام بھی تھا۔ پولیس گرفتار جرائم پیشہ کی ہسٹری نکالنے میں لگ گئی ہے۔
ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار جرائم پیشہ کے پاس سے پسٹل کارتوس اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار جرائم پیشہ کا نام علیم بن سلیم ہے، جو ہری دوار کا رہنے والا ہے۔ علیم کی کئی معاملوں میں پولیس کو تلاش تھی۔ اس نے ہری دوار میں بھی کئی جرائم کو انجام دیا تھا، جس کو لیکر اس کی تلاش کی جا رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.