اس کے بعد کالج انتظامیہ نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پھندے سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
طالب علم کی شناخت سچن کے بطور ہوئی، جو بہٹ کا رہنے والا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سچن مدر ٹریسا نرسنگ پیرا میڈیکل کالج میں 2 سالہ آپٹو میٹری کا کورس کر رہا تھا۔
دوسری جانب سچن کے اہل خانہ نے کالج انتظامیہ پر سچن کا قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رات آٹھ بجے ہی ان کی سچن سے بات ہوئی تھی۔ لیکن پھر دو گھنٹوں کے بعد ہی سچن کے دوستوں نے انہیں فون کرکے بتایاکہ سچن نے خود کشی کرلی ہے۔
مہلوک طالب علم کے والد کا کہنا ہے کہ'' جب تک ہم لوگ کالج پہنچے تب تک پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا تھا۔
ان کاکہنا ہے کہ سچن کے جسم پر چوٹوں کے نشان ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا قتل کیاگیا ہے۔
انہوں نے کالج انتظامیہ پر اس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔