ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے آزاد نگر کالونی سید شاہ نواز نقوی کے مکان پر ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس میں مرثیہ اور سوز خوانی کے فرائض حسن میاں نے انجام دیے اور مجلس کو سید ضمیر باقری نے خطاب فرمایا۔ مجلس کے بعد مقامی خوانوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر اپنے وقت کے امام کو شہداء کربلا کو یاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاراسمبلی انتخابات کی گائیڈ لائنز
سید ضمیر باقری نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کو حاصل کرنا بے حد ضروری ہے، کیونکہ انسان کی کسی بھی کامیابی کا راستہ تعلیم کے میدان سے ہوکر گزرتا ہے۔