ETV Bharat / city

'میرا اِک بھائی رخصت ہوگیا ہے' - ساجد واجد کا رشتہ ادھورا

بالی وڈ کے معروف گلوکار و موسیقی کار واجد خان کی موت سے نہ صرف بالی وڈ بلکہ ان کے سبھی جاننے والے اس خبر سے غمزدہ ہیں۔ ساجد، واجد خان دونوں بھائیوں کے رشتے کی مناسبت سے اردو شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے بزبان ساجد خان ایک بہت ہی پیارا شعر کہا ہے۔ میرا اِک بھائی رخصت ہوگیا ہے --- میں زندہ ہوں میرے بازوں نہیں ہیں'

'میرا ایک بھائی رخصت ہوگیا ہے'
'میرا ایک بھائی رخصت ہوگیا ہے'
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 6:06 PM IST

بالی وڈ کے معروف موسیقی کار و گلو کار دونوں بھائی ساجد، واجد خان کا تعلق اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے ہے۔

بالی وڈ کے مشہور میوزک کمپوزر واجد خان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد ملک کے ساتھ ساتھ اترپردیش کا ضلع سہارنپور بھی گہرے غم میں ڈوبا ہوا ہے ۔

'میرا ایک بھائی رخصت ہوگیا'

آپ کو بتا دیں کہ ان کے والد شرافت خان سہارنپور میں طبلہ استاد کے طور پر جانے جاتے تھے انہوں نے اپنے ہنر سے ممبئی میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی تھی جہاں انہوں نے اپنے ہنر کا جلوہ بکھیر کر سہارنپور شہر کا نام فلمی دنیا میں روشن کیا تھا ان کے والد مرحوم شرافت خان تقریبا سنہ 1970 میں سہارنپور شہر سے ممبئی چلے گئے تھے۔

اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے دونوں بیٹے ساجد خان اور واجد خان نے بھی اپنی قابلیت سے فلمی دنیا میں اپنی ایک انوکھی شناخت بنائی۔

ان کا شمار بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے قریبی لوگوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے فلموں میں موسیقی دینے کے علاوہ بہت سی فلموں کو اپنی آواز سے بھی گلزار کیا تھا ان کی آواز میں سنہ 1998 میں آئی فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا کا نغمہ'تیری جوانی بڑی مست مست ہے' لوگوں کے درمیان کافی مقبول ہوا۔

اس کے بعد سے واجد خان نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور مسلسل آگے بڑھتے رہے سہارنپور میں ان کا خاندانی مکان آج بھی موجود ہے جبکہ ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد اب سہارنپور میں نہیں رہتا ہے۔

واجد خان کی موت پر بھارت کے معروف و مشہور شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے ای ٹی وی بھارت کو بتا یا کہ واجد بھائی سہارنپور کے رہنے والے تھے، فلمی دنیا میں وہ پھول بن کر مہکے اور چھکے۔یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے انہوں نے اپنی اس کامیابی سے سہارنپور کا نام روشن کیا۔

آج پوری دنیا سمیت ہمیں بھی ان کے رخصت ہونے کا بے حد افسوس ہے۔ہم سب آج ان کی والدہ اور ان کے اہل و عیال اور خاص طور پر ان کے بھائی ساجد کے ساتھ ہیں۔

بالی ووڈ میں عام طور پر یہ رہا ہے کہ دو جوڑیوں نے ساتھ مل کر کام کیا اور کافی مشہور بھی ہوئے ہیں جیسے لکشمی کانت پیارے لال، شنکر جے کشن اور ایسے ہی 'ساجد واجد' بھی تھے لیکن ساجد اور واجد بھائی کے ساتھ ایک بڑی بات یہ تھی کہ لوگوں کو کافی دنوں تک یہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ یہ دو نام ہیں۔

لیکن آج واجد بھائی کے چلے جانے سے ساجد بھائی اکیلے ہو گئے ہیں اور ان کی اس دکھ کی گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں، پورا سہارنپور اور یہاں کے تمام لوگ ان کے ساتھ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.