سہارنپور میں منعقد میٹنگ میں تمام طبقات کے سرکردہ افراد کے علاوہ ضلع بھر کے مدارس کے ذمہ داران و منتظمین نے شرکت کی اور ضلع میں ہر صورت میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منڈل کمشنر سنجے کمار نے کہاکہ 'تمام ذمہ داران سے علاقہ کی فضاء کو پر امن رکھنے اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کی اپیل کی اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جارہی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی۔
اس موقعے پر انہوں نے کہاکہ 'پولیس شرپسندوں اور افواہ ہوں پر گہری نظر بنائے ہوئی ہے، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی اوپیندر اگروال نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہر طبقہ کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے ضلع سہارنپور کے بھائی چارہ اور امن و شانتی کو تاریخی بتاتے ہوئے کہا کہ' اس ہر حال میں بحال رکھنا ہے، عدالت جو بھی فیصلہ دے اس پر ریکشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، شرارتی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتظامیہ کی خاص نظر ہے، چھوٹے گروپز کے علاوہ سوشل پیجز اور اردو ہندی اور انگزیز تمام زبانوں کے مسیجز کے ساتھ فون کالز پر انتظامیہ کی گہری نظر ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ ضلع سہارنپور بالخصوص دیوبند گنگا جمنی تہذیب کاگہوارہ ہے، جہاں سے ہمیشہ امن و محبت کاپیغام دیا جا تا ہے اور اس ضلع کی یہ تاریخ ہے کہ یہاں لوگوں نے کبھی آپسی بھائی چارہ کونقصان نہیں پہنچ نے دیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کیا جائیگا اور انتظامیہ کی مکمل تعاون کی جائے گی۔
رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے کہاکہ ایودھیا تنازعہ پر جو بھی فیصلہ آئیگا ہم سب اس کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئیگا وہ تمام طبقات کو منظور ہوناچاہئے۔ انہوں نے ضلع کے لوگوں سے آپسی بھائی چارے و پیار ومحبت سے رہنے کی اپیل کی۔
ڈی ایم آلو کمار پانڈے نے کہاکہ عدالت کے فیصلہ کا احترام کریں اور کسی بھی طرح کے تبصرہ سے بچیں۔
انہوں نے مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی وہ اپنے طلبہ پر خاص نظر رکھیں اور انہیں افواہ سے بچاکر تعلیم پر دھیان مرکوز کرائیں۔
ڈی ایم نے ضلع کے تمام افسران اور سیاسی رہنماؤ ں سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدمات کریں اور سوشل میڈیا کی افواہوں سے لوگو ں کو دور کھیں۔
شہر نائب قاضی ندیم اختر نے کہاکہ سہارنپور گنگا جمنی تہذیب کا ضلع ہے، یہاں تمام طبقات پیار و محبت سے رہتے ہیں، جو بھی عدالت کافیصلہ آئیگا اس کااحترام کیاجائیگا اور یہاں کے آپسی بھائی چارے کو کمزور نہیں ہونے دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ضلع اور ملک میں امن قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ایس ایس پی دنیش کمار پی نے کہاکہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کو ماحول بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سائبر سیل کی تشکیل کی گئی ہے، شرپسندوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائیگا۔ رکن اسمبلی سنجے گرگ و جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری نے بھی لوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کی امن و شانتی کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اسلئے ہر شخص تعاون کریں'۔