ضلع سہارنپور کے گلیرا گاؤں کے باشندوں نے ضلع مجسٹریٹ District Magistrate Saharanpur کو دیے گئے شکایتی مکتوب میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’گاؤں گلیرا میں نگر نگم سہارنپور کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر پارک B R Ambedkar park Saharanpur کی دیواربندی معیاری کوالٹی کے ساتھ ہونے کی تجویز پاس کرکے فنڈس کو منظوری دی گئی تھی تاہم پارک کی دیواربندی میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘
شکایتی مکتوب میں لوگوں نے جونئیر انجینئر اور ٹھیکیدار کی ساز باز کا الزام عائد کیا ہے۔
گلیرا علاقے کے باشندوں نے پارک کی دیواری بندی میں معیاری مواد کا استعمال کیے جانے کی مانگ کی ہےSubstandard Material Used in B R Ambedkar park Wall Construction ۔ انکا مطالبہ ہے کہ دیواربندی میں یا تو معیاری مواد استعمال کیا جائے ورنہ چہار دیواری کا کام روک دیا جائے۔
وہیں میونسپل کمشنر Municipal Commissioner Saharanpurنے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے چاردیواری میں استعمال میں لائے جا رہے میٹیریل کی جانچ عمل میں لائے جانے کے لئے اسسٹنٹ انجینئر کو موقع پر روانہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: Vehicle Thieves Arrested in Saharanpur: سہارنپور میں تین بائیک چور گرفتار
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر تعمیراتی کام کو اصول وضوابط کے برخلاف پایا گیا تو ٹھیکہ دار سمیت جونیئر انجینئر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔