ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع میں قاسم پور گڑھی میں بچوں کی نشونما اور غذائی قلت کو دور کرنے کے لیے محکمہ صحت کے دفتر میں آج یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
بچوں کی نشو نما سے متعلق اس سیمینار میں متعدد خواتین نے شرکت کی۔
محکمہ صحت ڈی پی او خاتون افسر نے کہا کہ غذائی قلت کے تعلق سے محکمے میں کس شعبے میں کس قسم کے پروگرام چلائے جاتے ہیں اسی کی بیداری کے مقصد سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غذائی قلت کو دور کرنے کے لیے پیغام دیتے ہوئے خاتون افسر نے کہا کی گود بھرائی، ممتا دیوس، بچپن دیوس کو منایا جاتا ہے، اس کے علاوہ بھی غذائی قلت کا خاتمہ کیسے کیا جائے اس مقصد کے لیے بھی خواتین میں بیداری پیدا کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ غذائی قلت کے شکار زیادہ تر بچے اور حاملہ خواتین ہوتی ہیں حالانکہ محکمہ صحت اور آئی سی ڈی ایس کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کمزور صحت کو مکمل شفا میں کامیابی نہیں مل پائی ہے ہم سب عوام کو مل کر آگے آنا چاہیے تاکہ غذائیت کو دور کرنے میں کامیابی حاصل ہوسکے۔