ETV Bharat / city

27 patient Became Blind:موتیا بند کا آپریشن کرانے والے 27 مریض نابینا ہوگئے - سہارنپور میں موتیا بندکا آپریشن

ذرائع کے مطابق مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن 2 دسمبرکو کیا گیا۔ آپریشن کے بعد ان کی آنکھوں میں نہ صرف سوجن آئی بلکہ خون بھی نکل آیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق موتیا بند کے آپریشن میں گھٹیا معیارکے لینزلگائے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ بینائی سے محروم ہوگئے۔

27 patient  Became Blind:موتیا بند کا آپریشن کرانے والے 27 مریض نابینا ہوگئے

author img

By

Published : Dec 30, 2021, 2:30 PM IST

اترپردیش کے سہارنپور کےضلع اسپتال میں موتیا بندکا آپریشنcataract surgery کرانے والے 27 مریضوں کی بینائی ختم ہوگئی۔

27 patient Became Blind:موتیا بند کا آپریشن کرانے والے 27 مریض نابینا ہوگئے

ایک مریض کے لواحقین نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگایا ہے۔محکمہ صحت بینائی ختم ہونے کی وجہ انفیکشن Infection کو بتا رہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال تمام مریضوں کو ہائر سنٹر میں داخل کر کے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن 2 دسمبر کو کیا گیا۔آپریشن کے بعد ان کی آنکھوں میں نہ صرف سوجن آئی بلکہ خون بھی نکل آیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق موتیا کے آپریشن میں گھٹیا معیار کے لینز لگائے گئے تھے۔جس کی وجہ سے وہ بینائی سے محروم ہو گئے۔

دراصل سہارنپور کے ضلع اسپتال کے آنکھوں کے شعبہ میں 2 دسمبر کو 27 مریضوں کے آپریشن کیے گئے اور لینز لگائے گئےتھے۔

جس کے بعد ڈاکٹروں نے تمام مریضوں کو ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا تھا تاہم چند روز بعد ہی مریضوں کی آنکھیں سوج گئیں اور لوگ نا بینا ہو گئے۔

سرپرستوں نے مریضوں کو لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ادویات دے کر انہیں ٹال دیا۔ لیکن مریضوں کی آنکھ کا مسئلہ بڑھتا ہی چلا گیا۔

جس کے بعد 7 مریضوں کو چنڈی گڑھ کے پی جی آئی میں داخل کرایا گیا۔مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کروایاگیا تو ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.