تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کی وجہ سے بابا کے رابطے میں آئے 29 باباؤں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بابا کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔جس کے پیش نظر شہر میں انتظامیہ کافی الرٹ ہوگئی ہے۔
4 جون کو شہر کے نیاپورہ علاقہ میں 52 سالہ بابا کورونا پازیٹو پائے گئے۔ بابا کی موت میڈیکل کالج میں علاج کے دوران ہی ہوگئی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابا جھاڑ پھونک اور دیسی علاج کرتے تھے۔ بابا کے رابطے میں آئے تقریبا 50 لوگوں کو آئسولیٹ کرکے ان کی جانچ کروائی گئی تھی۔ جس میں 23 حاملہ خواتین کورونا مثبت پائی گئیں۔
اس واقعہ کے بعد سے انتظامیہ نے شہر کے 29 باباؤں کو آئیسولیٹ کیا ہے۔ باباؤں کی اسکریننگ میں اگر کورونا کی علامت دکھتی ہے تو ان سبھی کی کورونا کی جانچ کرائی جائیگی۔