پرسونل انتظامی اصلاحات اور راج بھاشا محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمڈیگا ضلع کی ڈپٹی کمشنر وپرا بھال کا رجسٹرار انسپکٹر جنرل کے عہدے پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ مسز بھال آئندہ حکم تک اپنے کاموں کے ساتھ ڈائریکٹر اصلاحات اراضی، زمینی ریکارڈ کی اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گی۔ وہیں جھارکھنڈ ایڈس کنٹرول سوسائٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مرتنجے کمار برنوال کو سمڈیگا ضلع ڈپٹی کمشنر بنا گیا ہے۔
صاحب گنج کے ڈپٹی کمشنر راجیو رنجن کو شہری انتظامیہ، رانچی کے ڈائریکٹر کے عہدہ پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں جھارکھنڈ ایڈس کنٹرول سوسائٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عہدہ کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ وہیں رجسٹرار انسپکٹر جنرل ورون رنجن کو صاحب گنج کے ڈپٹی کمشنرکے عہدہ پر تبادلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح سری کرشن عوامی انتظامی ادارہ، رانچی کے ڈائریکٹر جنرل ایل کھیانگتے کو اپنے کاموںکے ساتھ توانائی محکمہ کا ایڈیشنل چیف سکریٹری اور جھارکھنڈ توانائی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ وہیں کھیل ، کود ، جھارکھنڈ کے ڈائریکٹر انیل کمار سنگھ کو اپنے کاموںکے ساتھ راجیندر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس رانچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ( انتظامیہ ) کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔