ETV Bharat / city

جھارکھنڈ: کورونا کا قہر تیزی سے جاری

جھارکھنڈ میں صرف جمعرات میں 13 نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دارالحکومت رانچی سے 7 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کوڈرما اور سرائے کلا سے بھی دو نئے مثبت مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مشرقی سنگھ بھم اور گیریڈیہ سے ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست میں 13 نئے مثبت کیسز آنے کے بعد پورے جھارکھنڈ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 303 ہوگئی ہے۔

کورونا کا قہر تیزی سے جاری
کورونا کا قہر تیزی سے جاری
author img

By

Published : May 22, 2020, 8:53 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع مانڈر اور چانہو علاقے سے کورونا وائرس کے 7 متاثرین کی تصدیق کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 112 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ضلع کوڈرما میں 2 متاثرین کے اضافے کے سبب یہاں ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ ضلع کوڈرما میں اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کچھ بہتر نہیں ہے صرف ایک مریض کورونا سے صحتیاب ہو سکا ہے۔

ریاست کے ضلع گریڈیہ اور مشرقی سنگھ بھوم میں علاقے میں بھی ایک متاثرہ کی تصدیق کے بعد ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز سرائے کلا ضلع میں بھی دو کورونا متاثرین ملے تھے متاثرہ جس کے بعد یہاں پورے ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ریاست میں کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 مئی تک 197 تھی لیکن صرف 7 دنوں میں یعنی 21 مئی تک ریاست میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 303 ہو گئی ہے جو کہ ڈیڑھ گنا رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں متاثرہ 303 مریضوں میں سے 147 مریض ایسے ہیں جو حال ہی میں باہر سے جھارکھنڈ پہنچے ہیں۔

اب تک متاثرہ 303 مریضوں میں سے 136 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔ بیک وقت ریاست کے مختلف کووڈ اسپتالوں میں 164 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 افراد کی موت ہو چکی ہے باہر سے آنے والے لوگوں کو احتیاط کے طور پر ریاستی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی متاثرہ ہو تو اسے فوری علاج کے لئے بھیجا جاسکے۔فی الحال 71 ہزار 123 مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے ذریعے 2 لاکھ 19 ہزار 36 افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھر وں میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ جس طرح سے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاست کی عوام کو آنے والے وقت میں ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.