جھارکھنڈ سکرٹریٹ میں ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا کہ اہلکاروں کی شناخت کے بعد ہی سکرٹریٹ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔ جو سکریٹریٹ پہنچے انہیں صرف گیٹ پر سینیٹائزر دیئے گئے۔
ای ٹی وی بھارت نے صبح 10:30 بجے، اس مسئلے کو اٹھایا۔ اس کے تقریبا ایک گھنٹے کے بعد پروجیکٹ بھون کے دونوں گیٹز پر تھرمل اسکیننگ شروع کی گئی۔
20 اپریل کو پروجیکٹ بھون اور سکریٹریٹ میں کام شروع ہوا لیکن یہ طے نہیں کیا گیا تھا کہ کس محکمے میں کتنے افسران اور کتنے ملازموں کو آنا ہے۔ اب محکمہ کے مطابق روسٹر تیار کیا جا رہا ہے اور اسی بنیاد پر ، ملازمین کل سے سکریٹریٹ تک پہنچیں گے۔