کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج آر پی این سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں مہا گٹھ بندھن کی حلیف جماعتوں کے مابین سیٹوں کی تقسیم کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تیس نومبر سے پانچ مرحلوں میں شروع ہو رہے اسمبلی انتخاب میں جے ایم ایم 43، کانگریس 31 اور آر جے ڈی سات سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گا۔
اسی طرح پہلے مرحلہ میں 13 سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخاب میں چھ سیٹ جے ایم ایم، چار سیٹ کانگریس اور تین سیٹ آرجے ڈی کے کھاتے میں گئی ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ اسمبلی انتخاب جے ایم ایم کارگذار صدر اور اپوزیشن رہنما ہیمنت سورین کی قیادت میں لڑا جائے گا۔ اور مہا گٹھ بندھن کی جانب سے مسٹر سورین ہی وزیراعلیٰ عہدہ کے چہرہ ہونگے۔
مزید پڑھیں: جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن کی حلیف جماعتوں کے مابین اسمبلی کی کسی بھی سیٹ پر دوستانہ مقابلہ نہیں ہوگا۔ اور جو جماعت ایسا کرے گی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دیوگھر، گڈا، چترا، برکٹا، چھتر پور اور حسین آباد سیٹ آر جے ڈی کے حصے میں آئی ہے ۔