ETV Bharat / city

جھارکھنڈ: ڈی جی پی تنازعہ کی شنوائی آئندہ ہفتے

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 8:24 AM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرامنیم کے ایک ڈویژن بینچ نے اس وقت کے ڈی جی پی کمل نین چوبے کو بھی فریق بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست گزار کو اضافی دستاویزات پیش کرنے کو کہا ہے۔

next week
next week

سپریم کورٹ ایم وی راؤ کو جھارکھنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) کے طور پر تقرری کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے کرے گا۔

جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے اس وقت کے ڈی جی پی چوبے کا تبادلہ پولیس ماڈرنائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے دہلی واقع پولیس کیمپ میں اسپیشل ورک آفیسر (او ایس ڈی) کے طور پر کر دیا تھا اور 16 مارچ کو راؤ کو ایگزیکٹو ڈی جی پی بنا دیا گیا تھا۔

درخواست گزار پرہلاد نارائن سنگھ نے ایک عرضی داخل کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیمنت سورین حکومت کا فیصلہ سینئر پولیس افسران کے بارے میں عدالت عظمی کے ہدایت نامہ کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ آر کے وینکٹ رمنی پیش ہوئے جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ این این کول اور جھارکھنڈ کے ایڈووکیٹ جنرل راجیو رنجن پیش ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.