رامیشور نے یہاں دمکا میں منعقد نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ریاست کے وزیراعلی رگھوور داس کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی رگھوور داس نے اپریل 2018 تک سنتال پرگنہ کے سبھی علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی فراہم نہیں کرنے پر ووٹ نہ مانگنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس علاقے میں کبھی بھی 16۔15 گھنٹے بجلی مہیا کرانا ممکن نہیں ہو پایا ہے۔ سابقہ اعلانات کو پورا نہیں کرپانے کی بنیاد پر وزیراعلی مسٹر داس کو عوام سے دوبارہ ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ جھارکھنڈ کی تشکیل کے 19 برسوں کے دوران تقریبا 16 برسوں تک ریاست میں بی جے پی کی حکومت رہی ہے لیکن سنتال پرگنہ سمیت ریاست کے مختلف علاقوں کے لوگ تعلیم، صحت، سڑک، روزگار، پینے کے پانی نہیں ملنے کی مسائل سے دوچار ہیں۔
حکومت عوام کو ان مسائل سے نجات دلانے میں پوری طرح ناکام ثابت رہی ہے۔مسٹر رامیشور نے کہا کہ پورا ملک معاشی مندی کے دور سے گذررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندی کی وجہ سے جو گھر کبھی خوشحال تھا آج وہ گھر بدحال ہے۔