ETV Bharat / city

وزیر داخلہ کی طلبا سے گذارش

جھارکھنڈ کے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے طلبا سے شہریت ترمیمی قانون کا مطالعہ کرنے کی گذارش کی ہے۔

home-minister
وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Dec 17, 2019, 12:03 AM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے طلباء سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ملک کے طلباء اور نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کا مطالعہ کریں، اس قانوں سے کسی بھی شخص کی شہریت چھیننے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ یہ شہریت دینے والا قانون ہے۔‘

وزیر داخلہ کی طلبا سے گذارش

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ٹی ایم سی آپ کو گمراہ کررہے ہیں اور ملک کے اندر تشدد کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون غریب لوگوں کو شہریت دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کانگریس، ٹی ایم سی اور عآپ کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ براہ کرم وہ لوگ بھی اس پرتشدد راستے سے واپس آجائیں اس راستے سے کسی کا بھی بھلا ہونے والا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ تمام باتیں جھارکھنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.