ETV Bharat / city

جھارکھنڈ: ہیمنت سورین نے القریش نام کے اسکول اور مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا - شہری علاقوں میں غیر معمولی تبدیلی

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے آج رانچی میں القریش تعلیمی مشن اسکول اور مدرسہ کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔

جھارکھنڈ: ہیمنت سورین نے القریش نامی اسکول اور مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 8:51 PM IST

ہیمنت سورین نے کہا کہ' ایسے مدرسہ کا ماڈل پہلے نہیں دیکھا ہے۔ یہ یقینی طور سے جھارکھنڈ کیلئے رول ماڈل کے طور پر قائم ہو، اس بات کی کوشش ہونی چاہئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ' ریاست کے لوگوں کے تعاون سے کورونا مدت میں جھارکھنڈ ایسی ریاست رہی، جہاں کسی طرح کی افرا تفری نہیں مچی۔ آج مضبوط فیصلے کے ساتھ حکومت اپنا قدم بڑھا رہی ہے۔ آپ سبھی کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ریاست میں رہنے والی کمیونیٹی اور دیہات سے لے کر شہری علاقوں میں غیر معمولی تبدیلی نظر آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قریشی سماج کے مسائل کا حکومت حل نکالے گی، اس موقع پر جھارکھنڈ ریاستی حج کمیٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری، کھجری رکن اسمبلی راجیش کچھپ، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے، مہوا مانجھی اور دیگر افراد موجود تھے۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.