ETV Bharat / city

کاروباری الطاف کے ملزمین کی گرفتاری کے لئے تھانہ پہنچے کنبے کے لوگ - Altaf killed in Ranchi

جھارکھنڈ کے رانچی میں ہفتوں قبل کاروباری الطاف کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، اس معاملے میں ملزمین کی گرفتاری نہیں ہونے سے ناراض گھر والوں نے تھانے پہنچ کر انصاف کی مانگ کی۔

News
کاروباری الطاف کے ملزمین کی گرفتاری کے لئے تھانہ پہنچے گھر کے لوگ
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 12:22 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 12:28 PM IST

رانچی کے ڈورنڈا تھانہ (Doranda police station of Ranchi) علاقے کے رہنے والے زمین کاروباری الطاف کے مبینہ ملزمین علی خان، محمد شکیل، پارشد شوہر محمد رضوان اور اس کی اہلیہ اب تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ ان ملزمین کی گرفتاری کو لے کر الطاف کے گھر والے ڈورنڈا تھانہ پہنچے اور ملزمین کی گرفتاری کی مانگ کی۔

تھانہ پہنچے لوگوں نے بتایا کہ الطاف کا قتل کئی ہفتے پہلے ہوا تھا۔ اس قتل میں نامزد لوگوں کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ ملزمین سے پولیس ملی ہوئی ہے۔ اس لئے ان کی گرفتاری نہیں ہورہی ہے۔

الطاف کے گھر والوں نے بتایا کہ ملزمین کی طرف سے کیس ختم کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: حب الوطنی سے سرشار عبدالستار 43 سالوں سے قومی پرچم بنانے میں مصروف

معلوم ہوکہ ڈورنڈا تھانہ علاقے کے ہینو کے آئی لیکس سینما ہال کے نزدیک 14 جولائی کو جرائم پیشہ افراد نے اندھادھند گولی مار کر کاروباری الطاف کا قتل کردیا تھا۔ الطاف کی اہلیہ نے تھانے میں محمد علی، شکیل، پارشد جمیلہ خاتون، محمد رضوان سمیت کئی لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا، وہیں اس معاملے میں پولیس کئی جرائم پیشہ افراد کو جیل بھیج چکی ہے۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.