ETV Bharat / city

’بی جے پی جھارکھنڈ کی ترقی کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے گی‘

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدرامت شاہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم جھارکھنڈ کی عوام کے ذریعہ دیئے گئے عوامی اکثریت کی عزت کرتے ہیں۔

Bhartiya Janata Party president Amit Shah
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 8:34 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی جے پی ریاست کی ترقی کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے گی۔

مسٹر امیت شاہ نےیہاں اپنے پیغام میں کہا ہےکہ’ہم جھارکھنڈ کی عوام کے ذریعہ دیئے گئے عوامی اکثریت کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو پانچ برسوں تک ریاست کی خدمت کرنے کا جو موقع دیا تھا اس کے لیے ہم عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی مسلسل ریاست کی ترقی کے لیے پرعزم رہے گی اور بی جے پی کے سبھی کارکنوں کا ان کی بےپناہ محنتوں کے لیے شکریہ ۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں برسراقتدار بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس اتحاد اکثریت حاصل کرتا دکھ رہا ہے۔
وزیراعلی رگھوور داس جمشیدپور (مشرق) سے، بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گلوا چکردھرپور سے اور اسمبلی کے اسپیکر دنیش ارواں سسئی اسمبلی حلقہ سے اپنے اپنے نزدیکی حریف سے بڑے فرق سے پیچھے ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.