ETV Bharat / city

سرائے کیلا میں دو بچوں کی موت، سانپ کے کاٹنے کا امکان - سرائے کیلا بلاک کے بھنڈاری سائی گاؤں

جمعرات کے روز سرائے کیلا ضلع میں دو بچوں کی موت ہوگئی۔ ابھی تک موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دونوں کی موت کے پیچھے سانپ کے کاٹنے کا امکان ہے۔

2 children died in Saraikela
سرائے کیلا میں دو بچوں کی موت
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 10:24 PM IST

جمعرات کے روز ضلع کے سرائے کیلا بلاک کے گاؤں بھنڈاری سائی میں دو بچوں کی موت ہوگئی۔ موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ان دونوں اموات کے پیچھے سانپ کے کاٹنے کا امکان ہے۔ دونوں کو مختلف دیہات سے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں بچے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

پہلا معاملہ سرائے کیلا بلاک کے بھنڈاری سائی گاؤں کا ہے۔ کنبہ کے افراد نے بتایا کہ 13 سالہ وجے مہتو کی طبیعت کل رات خراب ہوگئی اور الٹیاں آنے لگیں۔ اس کے بعد جمعرات کی صبح پیٹ میں درد ہونے لگا۔ جس کے بعد اسے صدر اسپتال لایا گیا ، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

دوسرا معاملہ کھرساوا بلاک کے سنتاری گاؤں کا ہے۔ جہاں بدھ کے روز بچے کو قے ہوئی اور حالت خراب ہوگئی۔ جمعرات کے روز انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ متوفی کے لواحقین کے مطابق سانپ کے کاٹنے کا قیاس کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.