ETV Bharat / city

رامبن سڑک حادثہ: دو افراد سمیت آٹھ مویشی ہلاک

ہلاک شدگان کی شناخت ارشاد احمد (30) ولد محمد شفیع ساکنہ احمو ویری ناگ (انت ناگ) اور منظور احمد (24) ولد جمال الدین ساکنہ بلی نالہ ادھمپور کے طور پر ہوئی ہے۔

رامبن سڑک حادثے میں دو افراد سمیت آٹھ مویشی ہلاک

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 3:01 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں دو افراد سمیت آٹھ مویشی ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مال بردار ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JK14E-4286 آج صبح جموں سے سرینگر کی طرف جارہی تھی کہ رامبن کے نزریک ڈگڈول کے موڑ پر گاڑی شاہراہ سے پھسل کر قریب 300 میٹر گہرے نالے میں جاگری جس کے نتیجہ میں دو افراد سمیت 8 مویشی موقع پر ہلاک ہو گئے۔

رامبن سڑک حادثے میں دو افراد سمیت آٹھ مویشی ہلاک

پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر کے دو لاشیں برآمد کر کے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ان کے قانونی لوازمات پورے کئے گئے۔

ہلاک ہوئے افراد کی شناخت ارشاد احمد (30) ولد محمد شفیع ساکنہ احمو ویری ناگ (انت ناگ) اور منظور احمد (24) ولد جمال الدین ساکنہ بلی نالہ ادھمپور کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی۔

اس سلسلے میں تھانہ پولیس رامبن نے زیر دفعات 279/337/304-A کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.