ETV Bharat / city

BJP Spreading Hatred in Country 'مرکز کی بی جے پی حکومت ملک میں نفرت پھیلارہی ہے' - BJP Spreading Hatred in Country

کانگریس کے نو منتخب صدر وقار رسول وانی نے مرکزی حکومت پر بے روزگاری، مہنگائی سمیت کئی مسئلوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کررہی ہے۔ Vikar Rasool Wani Criticism of BJP

BJP Spreading Hatred in Country
BJP Spreading Hatred in Country
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 7:42 AM IST

رامبن: جموں و کشمیر کانگریس کے نو منتخب صدر وقار رسول وانی نے منگل کے روز مرکزی میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت پر ملک میں نفرت پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی نفرت سے بھرپور سیاست کی وجہ سے ہی کانگریس کو بھارت جوڑو یاترا نکالنا پڑی۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر بننے کے بعد وقار رسول وانی کا رامبن میں کارکنان کی طرف سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ The BJP Government at the Center is Spreading Hatred in the Country

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ نئی قیادت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کانگریس کو نمبر ون پارٹی بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ وقار رسول جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے نئے سربراہ منتخب ہونے کے بعد منگل کو اپنے آبائی ضلع صدر مقام رامبن پہنچے۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر کے ورکنگ صدر رمن بھلہ، ضلع کانگریس کمیٹی صدر اشوک کمار، کارگزار صدر یوتھ کانگریس فیروز خان سمیت کئی سینیئر لیڈران نے شرکت کی۔

پارٹی ورکرس کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ساتھ ساتھ ان مقامی پارٹیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جو اس وقت جموں وکشمیر میں جوڑ توڑ کی سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر بے روزگاری، مہنگائی سمیت کئی مسئلوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی ڈکٹیٹر شپ کے ذریعہ حکومت کر رہی ہے۔

انہوں نے حد بندی کمیشن کو آر ایس ایس کا کمیشن کہا کہ ضلع رام بن کو تین اسمبلی حلقہ بنانے کے بجائے دو حصوں میں مذہبی بنیاد پر تقسیم کیا ہے جو یہاں کی عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ وقار رسول وانی نے غلام نبی آزاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی اور مودی کے کہنے پر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کی سیاسی زمین جموں وکشمیر میں آنے والے دنوں میں واضح ہوجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.