مرکزکے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی تحصیل راجگڑہ میں ایک نابالغ لڑکے نے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بلال احمد راتھر ولد محمد صابر راتھر عمر 15 سال ساکنہ منگلہ پنچایت و تحصیل راجگڑھ ضلع رامبن 03 اگست کو اپنے گھر سے ڈونگر اپنی بہن کے گھر کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن وہاں نہیں پہنچا۔
اس سلسلے میں گھر والوں نے تھانہ پولیس رامبن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے بعد لاپتہ لڑکے کی تلاش شروع کر دی تاہم آج بعد دوپہر لڑکے کی لاش گھر کے ایک کلو میٹر دوری پر مکھی کی کھیت میں ایک درخت سے لٹکی پائی گئی۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر آر ایس چب نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ کے اندر یہ نویں خودکشی کا واقعہ ہے۔ جن میں زیاہ تر 15 سال سے 22 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔