جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے اسمبلی حلقہ بانہال کے تحصیل کھڑی سے تعلق رکھنے پی ڈی پی بلا ک صدر سمیت ےدیگر کارکنان نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے پی ڈی ہپی صدر محبوبہ مفتی پر الزام الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اب نئے چہروں کو اہمیت دیکر عرصہ دراز سے پارٹی کے لئے کام کرنے والوں کو نظر انداز کر رہی ہیں، جسکی وجہ سے انہیں مجبوراً پارٹی کو چھڑنا پڑا ہے۔Amid Alleged Rift, PDP Vice President Ganderbal & Late Qazi Afzal’s Son Resigns
انہوں نے اس سلسلے میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے کر کہا کہ پی ڈی کے انچارج زونل صدر بانہال وبلاک صدر کھڑی محمد ایوب نائیک،بلاک نائب صدر غلام رسول لون، پبلسٹی سیکرٹری محمد اقبال کاچرو، یوتھ بلاک صدر کھڑی پرویز احمد نائیک، فاروق احمد نائیک اور محمد یوسف راہی کے علاوہ دیگر کارکنوں نے پی ڈی پی کو خیر آباد کہہ کر پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے ایک مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ عرصہ دراز سے پی ڈی پی میں کام کر رہے کارکنان کے لئے اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، کیونکہ پارٹی اب نئے ہی چہروں کو اہمیت دیکر پرانے کارکنوں کو نظرانداز کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی پی میں عرصہ دراز سے ایک سپاہی کے طور پر کام کر رہے تھے اور جب پارٹی میں نئے چہروں کو اہمیت ملی تو پرانے کارکنان کو کوئی پوچھنا تک گوارہ نہیں کرتے ۔
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر جاوید مصطفیٰ میر مستعفی
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی فریاد لے کر کہاں جائیں؟ کیونکہ جب سے پارٹی میں نئے چہروں کو جگہ ملی تو ہمارا نام بھی نہیں لیاجارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ڈی پی میں عہدہ تو دیا گیا ہے لیکن نام کا کیونکہ جب بھی پارٹی کی میٹنگ ہوتی ہے تو ہمیں معلوم تک نہیں ہوتا ہے۔