مقامی افراد کے مطابق میونسپل انتظامیہ نے لاکھوں روپے خرچ کر کے عوام کی سہولیات کے لیے بس اسٹینڈ بنوایا تھا لیکن چند ہی برسوں میں اس بس اسٹینڈ کے اطراف اور اندر دکانداروں نے قبضہ کر لیا۔
ان دکانوں کی وجہ سے بسوں کو آنے جانے میں کافی دشوریاں ہوتی ہیں۔
مقامی افراد نے کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد نے غیر قانونی طور پر ان جگہوں پر قبضہ جما رکھا ہے اور ماہانہ کرائے پر دے رکھا ہے۔
لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان دکانداروں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔
رام بن میونسپل کمیٹی کے صدر امیت بھارتی نے کہا کہ جلد سے جلد معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔