مقامی دکاندار اور بھوپر منڈل کے صدر پروین سہنی نے محکمہ دیہی ترقی اور انتظامیہ کے طئیں ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب سفائی ملازموں کی وجہ سے ہو رہا ہے کیوں کہ جب وہ لوگ صفائی کرتے ہیں تو تمام کچرا نالوں میں ڈال دیتے ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو سارے نالوں میں پانی نہیں جا پاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حال صرف یہاں کا نہیں ہے بلکہ تحصیل کامپلیکس اور جامع مسجد کے پاس کا بھی ہے جہاں مسلسل ہزاروں افراد آتے ہیں اور انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کا اثر کاروبار پر پڑ رہا ہے اور گاہک دکانوں کے اندر نہیں آ رہے ہیں۔ پروین سہنی نے کہا کہ ہم لوگوں نے کئی دفع ضلع انتظامیہ کو آگاہ کرایا لیکن انہوں نے اسے نظرانداز کر دیا۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی پریشانی کا حل نکالا جائے۔