ETV Bharat / city

’بی جے پی حکومت پر ملک کے اثاثوں کو بیچنے کا الزام‘ - کہیں ملک کو بیچ نہ دیا جائے

رامبن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما عبدالمجید وانی نے بتایا کہ کانگریس سے وابستہ تمام سابق وزرائے اعظم ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

congress
کانگریس
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 5:48 PM IST

جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر عبدالمجید وانی نے پارٹی دفتر ڈوڈہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ سابق رکن اسمبلی رامبن اشوک کمار، ضلع صدر ڈوڈہ شیخ مجید علی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں وانی نے بتایا کہ کانگریس ملک کی قدیم جماعت ہے جبکہ اس کے رہنماؤں کی محنت اور کاوشوں سے ملک نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ ملک میں جتنے بھی اثاثے قائم ہوئے ہیں وہ سب کانگریس کے دور اقتدار میں بنے ہیں۔

کانگریس

اُنہوں نے بی جے پی حکومت پر ملک کے اثاثوں کو بیچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے اثاثوں کو بیچنے نہیں دیں گے کیونکہ یہ حکومت مسلسل سرمایہ داروں کے اشاروں پر نجی کاری کو فروغ دے رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے اقتصادی حالات بدحالی کا شکار ہیں۔ اُنہوں نے نجی کاری کی مخالفت کی اور بی جے پی پر ملک کے تمام وسائل کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا۔ جی ایس ٹی نے تمام تاجر پیشہ افراد کو کمزور کردیا۔

وانی نے بتایا کہ کانگریس کے تمام سابق وزرائے اعظم نے ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنے میں کامیابی حاصل کی، جب دنیا میں اقتصادی بحران چل رہا تھا اُس وقت بھی منموہن سنگھ نے ملک کی اقتصادی حالت کو مضبوط اور مستحکم بنائے رکھا۔ بی جے پی حکومت، اپنے ہی لوگوں کو غلط اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے گمراہ کررہی ہے۔ اپنے بیان میں اشوک کمار نے بتایا کہ ملک کے اثاثوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ عوام مخالف پالیسی ہے۔ اس سے ملک کا غریب طبقہ مزید بے روزگاری کا شکار ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے اثاثوں کو بیچنا اقتصادیات کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کو بھی دھوکہ سے تعبیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رام بن: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

شیخ مجیب نے بتایا کہ ملک میں جاری اقتصادی بحران، سب کے سامنے عیاں ہے۔ موجودہ بیروزگاری کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اکنامی ڈپریشن کا شکار ہو گٰئی ہے۔ حکومت کسی بھی فریق کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلہ کرکے آمریت کا ثبوت دے رہی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اگر کانگریس نے 70 سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا تو اس وقت آپ کیا بیچ رہے ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.