گزشتہ برس کووڈ کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جن لوگوں نے تھانہ منڈی کے مختلف کورونا مراکز میں خدمات انجام دی تھیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں اجرتیں واگزار نہیں کی گئی۔ ان افراد میں باورچی، پرائیوٹ گاڑیوں کے ڈرائیور اور راشن دینے والے دوکاندار شامل ہیں۔
مثاثرہ افراد نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیا ہے تھانہ منڈی میں ایس ڈی ایم نہ ہونےکی وجہ سے ان افرادکو اجرت نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا شامنا کرنا بڑتا ہے۔
متاثرہ افرد نے پرس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کی کورونا کے وقت ہر کوئی شخص کورونا کے مریضوں کےسامنے جانے کی ہمت نہیں کرتا تھا تب ہی انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کووڈ سنٹروں میں کام کیا ہے۔
متاثر افراد کا کہنا ہے کی کورونا مرکز میں ڈیوٹی کرنے کے باوجود انہیں آج تک اجرت نہیں ملی ہے کیونکہ تھانہ منڈی ایس ڈی ایم کی کرسی خالی ہے جس کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ میں پیسہ جمع نہیں ہوا ہے۔ ان افراد نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے فوری طور پر اجرتیں واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوجائے۔