ETV Bharat / city

PDP Workers Meeting in Ramban: پی ڈی پی کی جانب سے رامبن میں پارٹی کنونشن

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 8:52 PM IST

ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت پارٹی کے جنرل سکریٹری و خطہ چناب کے انچارج امتیاز احمد شان نے کی۔ PDP Workers Meeting in Ramban

پی ڈی پی کی جانب سے رامبن میں پارٹی کنونشن

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں منعقد اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران پارٹی نے شوکت جاوید ڈینگ کو پارٹی سکریٹری منتخب کیا۔ کانگریس سے الگ ہونے کے بعد پی ڈی پی میں شامل ہوئے فاروق احمد کٹوچ کو رامبن حلقہ انتخاب کا انچارج منتخب کیا گیا ہے۔ جس سے متعلق پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے انہیں مبارکباد دی ۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا گیا کہ سجاد احمد تحصیل صدر کھڑی، محمد الطاف تحصیل صدر گول و غلام رسول نائیک تحصیل صدر رامسو کے طور پر آج سے پارٹی میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امتیاز شان نے کہا کہ نے نئے عہدیداران کو پارٹی کے منشور کو عام عوام تک پہنچانے کی تلقین کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کے جموں کشمیر دورے کو لیکر کہا کہ ماضی میں کہا گیا تھا جموں کشمیر میں دودھ کی نہریں بہیں گی روزگار ملے گا اور فیکٹریایں کھلیں گی لیکن بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے جموں و کشمیر کو صرف بے روزگاری ہی ملی ہے۔ PDP Workers Meeting in Ramban

یہ بھی پڑھیں : Weekly Block Diwas بانہال میں بلاک دیوس کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.