ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن اصغر ملک کے مطابق ضلع پولیس رامبن نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کردی ہے۔
اسی مہم کو بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او بانہال عابد حسین بخاری کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم زیر نگرانی ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور نے مصدقہ اطلاع پر بانہال کے نزدیک گنڈ کے مقام پر ناکہ لگا کر ایک مشکوک فرد کی تلاشی لی اس کے بیگ سے 100 گرام ہیروئن برآمد کرکے سمگلر سمیر احمد (25) ولد غلام نبی لون ساکنہ ڈولیگام بانہال کو گرفتار کر لیا گیا۔
سمگلر کے خلاف تھانہ پولیس بانہال میں معاملہ درج کر کےتحقیقات شروع کردی ہے۔