ETV Bharat / city

رامبن: آگ لگنے سے کئی مکانات جل کر خاکستر

ضلع رامبن کی تحصیل کھڑی کے ہِجوا علاقے میں درجنوں رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگئے، وہیں بیشتر مکانوں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔

رامبن: آگ لگنے سے کئی مکان جل کر خاکستر
رامبن: آگ لگنے سے کئی مکان جل کر خاکستر
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 7:54 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل کھڑی میں واقع ہجوا علاقے میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے درجنوں گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ وہیں کئی گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 'آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔

رامبن: آگ لگنے سے کئی مکان جل کر خاکستر

آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ موقع واردات پر پہنچ گئے اور ندی نالوں سے پانی لاکر آگ پر قابو پانے کی بہت کوشش کی لیکن آگ کے بھڑکتے شعلوں نے لوگوں کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنادیا۔

وہیں فائر اینڈ سروس گاڑی کو موقع تک رسائی نہ ملنے کی وجہ سے تقریباً 12 رہائشی مکان آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ لگنے کے بعد پورے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ: فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن اپنے ماتحت افسران اور ضلح ترقیاتی چیئرپرسن کے ہمراہ علاقہ میں پہنچے اور نقصان زدہ لوگوں کو معاوضہ کی یقین دہانی کرائی، انتظامیہ کے تعاون سے آرمی ہیلی کاپٹر کا استعمال کر کے آگ پر قابو پا لیا گیا۔'

وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت اسلام اپنے ماتحت ضلع افسران کے ہمراہ علاقہ ہجوا پہنچے اور نقصان کا جائزہ لیا اور نقصان زدگان کو مالی امداد فراہم کی اور مزید ریلیف دینے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.