رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر راجپوت سبھا کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ ریلی رامبن قہو باغ تا رامبن بازار سے ہوتے ہوئے بھارتیہ ودیا مندر کے پاس اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران راجپوت سبھا کارکنان نے مہاراجہ ہری سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وہیں راجپوت سبھا کی جانب کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مہاراجہ کی جانب سے عوام کے لیے کیے گئے کاموں کا ذکر اور حکومت و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر چھٹی کا اعلان کر کے انہیں حقیقی معنوں میں خراج عقیدت پیش کیا اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔ Maharaja Hari Singh Birth anniversary
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمراں مہاراجہ ہری سنگھ کے ملک اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک عظیم ماہر تعلیم، ترقی پسند مفکر، سماج کے مصلح اور اونچے نظریات کے حامل شخصیت تھے۔ Maharaja Hari Singh Birth anniversary celebrated with enthusiasm fervor in Ramban
یہ بھی پڑھیں: Maharaja Hari Singh Birth Anniversary مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر منوج سنہا کا خراج عقیدت