ETV Bharat / city

Lack of Basic Amenities in Pogal Paristan: رامبن کے پوگل پرستان گاؤں کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

رامبن کا گاؤں پوگل پرستان Pogal Paristan village of Rambin کے چند نوجوانوں نے گاؤں کے مسائل Village Problems خاص کر رابطہ سڑک کی تعمیر Construction of link Road کے لیے جموں پریس کلب کا رخ کیا اور اپنے مسائل میڈیا کے سامنے اجاگر کیے۔

author img

By

Published : Dec 15, 2021, 5:45 PM IST

رامبن کے پوگل پرستان گاؤں کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

جموں کے ضلع رامبن Ramban District of Jammu کا ایک گاؤں ڈنسمتا ضلع صدر دفاتر سے 17 کلومیٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اکھرال سے 10 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔

اس گاؤں کی آبادی تقریبا 3000 افراد پر مشتمل ہے، مشہور علاقہ پوگل پرستان کے ڈنمستا گاؤں کے چند نوجوانوں نے گاؤں کے مسائل Village Problems خاص کر رابطہ سڑک کی تعمیر کو لیکر جموں پریس کلب کا رخ کیا اور اپنے مسائل میڈیا کے سامنے اجاگر کئے۔

ان نوجوانوں کے مطابق مذکورہ گاؤں میں صحت، تعلیم اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

گاؤں میں کوئی ہیلتھ سنٹر نہیں ہے، اگر کوئی وہاں بیمار پڑتا ہے یا اسے ہنگامی علاج کی ضرورت ہوتی ہے تو گاؤں کے لوگ انہیں ایس ڈی ایچ اکرھرال منتقل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں رات کے اوقات میں بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں جانے والی سڑک خستہ حال ہے اور 2021 تک ایک بار بھی اس سڑک کے تعمیر کرنے کی کوشش نہیں کی گئی نوجوانوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی سے بھی ملاقات کی ہے اور سڑک کے مسئلے کو ان کے زیر غور لایا ہے لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

  • مزید پڑھیں: Dilapidated Inner Roads of Bandiporaبانڈی پورہ: اندرونی سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

مقامی رہائشیوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ انہوں نے ان معاملات کو سابق سیاسی رہنماؤں کے زیر غور لایا ہے جو اْس وقت اقتدار میں تھے، لیکن ان کے ساتھ صرف وعدے کیے گئے تھے۔

گاؤں کے رہائشیوں نے لیفٹیننٹ گورنر جے اینڈ کے اور ڈویزنل کمشنر جموں سے اپیل کی کہ وہ ان معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور جلد سے جلد علاقے کے مسئلے کا ازالہ کریں، تاکہ لوگوں کو کسی طرح کی راحت محسوس ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.